کراچی: پی ایس ایل انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب لیگ کو ملتوی کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ اب تک پی ایس ایل کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت 7 ارکان کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے کراچی کنگز کے آل راونڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے وسیم اکرم کو بھی لیگ سے علیحدگی کا مشورہ دیا تھا۔