ثانیہ مرزاکی 12ماہ بعدٹینس میں دبنگ انٹری

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 سپورٹس

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا قطر اوپن میں ڈبلز مقابلہ جیت کر ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں واپس آگئیں، کامیابی میں شراکت دار سلووینیا کی آندریجا کیلپک رہیں۔اس جوڑی نے ابتدائی راؤنڈ میں یوکرین سے تعلق رکھنے والی پلیئرز نیڈیجا کیچونک اور لیوڈمیلا کیچونک کو 4-6، 6-7 (5/7) اور 5-10 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیئے، یہ گذشتہ 12 ماہ میں ثانیہ مرزا کا پہلا میچ تھا۔