ٹاس کے ساتھ میچ میں فتح کی روایت برقرار، یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیا

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 سپورٹس

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2021ء کے چھٹے ایڈیشن کے دوران ٹاس جیت کر میچ میں کامیابی کی روایت برقرار ہے۔ ایونٹ کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی۔157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز پاؤل سٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوورز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور چاروں اطراف جارحانہ شارٹس کھیلے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 76 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ اس پارٹنر شپ میں دونوں نے 35 گیندوں کا سامنا کیا۔ یونائیٹڈ کو پہلا نقصان 76 کے مجموعی سکور پر ایلکس ہیلز 23 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاؤل سٹرلنگ 93 کے مجموعی سکور پر 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، زاہد محمود نے ایک مرتبہ پھر وکٹ حاصل کی۔