ٹاس جیت کرمیچ جیتنے کی روایت دسویں میچ میں بھی برقرار

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 سپورٹس

کراچی: پی ایس ایل 6میں ٹاس جیت کرمقابلہ جیتنے کی روایت دسویں میچ میں بھی برقرار رہی۔پی ایس ایل 6 میں ابھی تک تمام میچز میں ٹاس جیتنے والی ٹیموں نے بولنگ کا فیصلہ کیا اور ہدف حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوئیں جب کہ گذشتہ روزکراچی کنگز اور پشاور زلمی نے فتوحات سمیٹ لیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مسلسل کامیابیوں کا ریکارڈ 2019 کا ہے جب 12سے 25ویں میچ تک 14ٹیموں نے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے فتح پائی تھی،ایونٹ کے آغاز میں ہدف حاصل کرنے والی ٹیموں کی مسلسل 10فتوحات کا یہ پہلا موقع ہے۔