لاہورقلندرزکی کامیابیوں کاسلسلہ جاری،کنگزکوہرادیا

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 سپورٹس

کراچی:پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سکس کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے جس پر لاہور قلندرز نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔