کرکٹ سپورٹس فیسٹیول،پائلٹ سکول نے کوٹلہ پٹھان کوشکست دیدی

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 سپورٹس

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)ضلعی سطح پر سیکنڈری سکولوں کے درمیان سالانہ سپورٹس فیسٹول کے آخری روز گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اورگورنمنٹ سیکنڈری سکول کوٹلہ پٹھان کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈی ای او سیکنڈری کستوراجی شاد تھے۔ پرنسپل رانا علی اکبر‘ اے ای اوسیکنڈری غلام حسین‘مینارٹی ونگ پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء وسابق ٹکٹ ہولڈر یدھسٹر چوہان بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجودتھے۔دونوں ٹیموں نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا۔گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے 12اوورز میں 7کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 97رنز بنائے جبکہ کوٹلہ پٹھان کی ٹیم نے12اوورمیں 9کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 90رنز بنائے اوراس طرح گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول نے 9رنز سے یہ میچ جیت لیا۔ کستورا جی شاد اوریدھسٹر چوہان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔