باکسنگ کے کنگ نے شادی کی رنگ پہن لی

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 سپورٹس

کراچی: پاکستان کے معروف انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی، محمد وسیم ہفتہ کو دلہن بیاہ کر لائیں گے، وہ بارات کیلیے مشہور ڈیزائنر اسمعیل فرید کی تیار کردہ شیروانی پہنیں گے،کوٹ ڈیزائن کی شیروانی میں سونے کے بٹن جڑے گئے ہیں۔