محمد رضوان اور فواد عالم کوترقی مل گئی،اے کیٹیگری میں شامل

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 سپورٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد رضوان اور فواد عالم کو سینٹرل کنٹریکٹ برائے 21-2020 میں ترقی دے دی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 28 سالہ محمد رضوان کو سینٹرال کنٹریکٹ کی بی کٹیگری سے ترقی دے کر اے کٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے جہاں ان کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔