اسلام آبادیونائیٹڈ نے پہاڑجیسے رنزکے باوجودکنگزکودبوچ لیا

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 سپورٹس

کراچی:اسلام آباد یونائیٹڈ نے 197 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بابر اعظم اور شرجیل خان کی ریکارڈ شراکت رائیگاں چلی گئی۔بابر اعظم اور شرجیل خان کی شاندار بیٹنگ اور ریکارڈ پارٹنر شپ کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 197 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد نے 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے تھیں۔ کراچی نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔