پی ایس ایل،تماشائیوں کی تعداد 50 فیصد کرنے کی اجازت

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 سپورٹس

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پا کستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے پُول میچز کیلئے تماشائیوں کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کی اجازت دے دی جبکہ پلے آف میچز میں اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین آ سکیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ این سی او سی کی نئی اجازت پر جمعہ سے عمل درآمد کیلئے کوشاں ہے۔ این سی او سی کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی مزید فروخت کیلئے طریقہ کار بنایا جائے گا، جمعے کو شیڈول میچز کے ٹکٹس جمعرات کو کس طرح فروخت کرنے ہیں اس پر غور کیا جارہا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل پلے آف میں تماشائی اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شرکت کرسکیں گے لیکن ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا ۔