اہم خبریں

سرفراز نے حفیظ کو راستہ دے کرشائقین کے دل جیت لیے

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 سپورٹس

کراچی:پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دھواں دار بیٹنگ کر کے لاہور کو فتح دلوانے والے محمد حفیظ سے ساری رنجشیں بُھلا کر میچ کے اختتام پر انہیں ٹیموں کو لِیڈ کرنے کے لیے راستہ دے کر شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔یاد رہے کہ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں حفیظ اور سرفراز کی لفظی جنگ ہوئی تھی جس کے بعد سرفراز احمد نے یہ کہہ کر معاملہ ختم کیا تھا کہ حفیظ بڑے ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔گزشتہ روز سرفراز احمد کی جانب سے حفیظ کو ٹیمیں لیڈ کرنے کیلئے راستہ دیے جانے کے اقدام پر سوشل میڈیا صارفین بھی سابق کپتان کے اس اقدام پر خوش ہیں اور انہیں داد دے رہے ہیں۔