اہم خبریں

لاہورقلندرزنے کوئٹہ کو9 وکٹوں سے شکست دیدی

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 سپورٹس

کراچی:لاہورقلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی شان دار بلے بازی کی بدولت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کیا اور میچ 9 وکٹوں سے جیت کر قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کرس گیل کی پہلی نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 178 رنز پر بنائے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل2021 کے تیسرے روز لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سیزن میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئی تھیں۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹام بینٹن اور صائم ایوب نے اوپننگ کی اور محتاط رویہ اپنایا لیکن اپنی وکٹوں کو محفوظ نہیں رکھ پائے، دوسرے اوور میں بینٹن صرف 4 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے تیسرے اوور میں صائم ایوب کو پویلین بھیج دیا جنہوں نے 3 رنز بنائے تھے، یوں 12 رنز پر ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں اوپنرز سے محروم ہوگئی۔