عالمی کبڈی مقابلے،بھارتی ٹیم اورسدھوبھی پاکستان آئیں گے

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 سپورٹس

اسلام آباد:پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر اور سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو عالمی کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران جنرل سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا سرور کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتارپور راہداری میں بھارت اور پاکستان کے مابین مقابلوں کیلئے دونوں ممالک کی فیڈریشنز کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں۔ بھارتی ٹیم میچ کے بعد واپس چلی جائے گی اور اگلے روز میچ کیلئے دوبارہ پاکستان آئے گی۔رانا سرور نے مزید بتایا کہ نوجوت سدھو نے کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف گیمز میں کبڈی مقابلوں کو شامل کیا گیا ہے، آئندہ ایشیا اور کبڈی ورلڈ کپ بھی پاکستان کو الاٹ ہوئے ہیں۔