بابر اعظم نے پی ایس ایل کاسب سے بڑااعزازاپنے نام کرلیا

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 سپورٹس

کراچی:کراچی کنگز کے بیٹسمین بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے اعزاز اپنے نام کرلیا، اس سے یہ اعزاز پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل کے پاس تھا۔بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 24 رنز بنا کر پشاور زلمی کے کامران اکمل کو رنز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑا۔کراچی کنگز کے بابر اعظم کے پی ایس ایل میں 1540 رنز بنا کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ کامران اکمل 1537 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔کرکٹ شائقین نے بابراعظم کی اس کامیابی پرخوشی کااظہارکیاہے۔