ویسٹ انڈیز کے کپتان دورہ پاکستان سے آؤٹ

urduwebnews 05 Dec, 2021 سپورٹس

لاہور(اردو ویب نیوز)ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کی وجہ سے دورہ پاکستان سے آؤٹ ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونیوالے کپتان کیرون پولارڈ اب تک صحتیاب نہ ہوسکے جس کی وجہ سے وہ دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پولارڈ کی جگہ نکولز پورن ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی ٹوئنٹی اور ڈیون تھامس کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔