لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

urduwebnews 05 Dec, 2021 سپورٹس

کولمبو(اردو ویب نیوز)سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ واقعے کے بعد لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شریک پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان کے 9 کرکٹرزاورکوچنگ اسٹاف لنکا پریمیئرلیگ میں شرکت کررہا ہے جن میں محمدحفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انورعلی، محمد عرفان ،عثمان شنواری اوراحمد شہزاد کا بھی ایل پی ایل سے معاہدہ ہے۔