معین خان کی غیر ملکی کوچ مقرر کرنے کی مخالفت

urduwebnews 04 Dec, 2021 سپورٹس

کراچی(اردو ویب نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ معین خان نے غیر ملکی کوچ مقرر کرنے کی مخالفت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معین خان نے قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ کسی غیر ملکی کو مقرر کرنے کی پالیسی کی شدید مخالفت کی جبکہ اگلے ماہ شروع ہونے والے پی ایس ایل میں وکٹ کیپنگ کیلئے سرفراز احمد کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کے انتخاب کی خواہش ظاہر کی ہے۔