پی ایس ایل سےچند گھنٹے قبل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 سپورٹس

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹی ایڈیشن کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ ایک پلیئر اور ایک آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر آئیسو لیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل میں پہلی گیند پھینکے جانے سے چند گھنٹے قبل ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ایک پلیئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس پلیئر کو ابتدا میں علامات ظاہر ہونے کے بعد آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متعلقہ کھلاڑی کو مزید 10 روز آئسولیشن میں رہنا ہو گا اور اسکواڈ واپس جوائن کرنے سے قبل دو نیگیٹیو ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔