ویزوں کی یقین دہانی نہ ملی توورلڈکپ کی بھارت سے منتقلی پرزوردینگے،پی سی بی

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 سپورٹس

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے قومی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی نہ کی تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ورلڈ کپ کی بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے لیے آئی سی سی پر زور دیا جائے گا۔ لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز کے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔