حسن علی کا عمران خان جیسا ریکارڈ

urduwebnews 27 Nov, 2021 سپورٹس

ڈھاکا(اردو ویب نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔ کرکٹ ایکسپرٹ مظہر ارشد کے مطابق اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ عمران خان نے 1982 اور وقار یونس نے 1990 میں انجام دیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس 1993 میں بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں اور پاکستان کی جانب سے وہ واحد فاسٹ بولر ہیں جو ایک سال میں 6 مرتبہ پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔