ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں ایک نوجوان لڑکے کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا سیلف ڈیفنس کرنے کے لئے ایک کھلونا ڈائنوسار ہاتھ میں لئے کھڑی ہیں اور ایک نوجوان ان کے سامنے ہاتھ سر پر رکھے ہوئے زمین پر بیٹھا ہے۔اجنبی شخص ثانیہ سے کھلونا ڈائنوسار چھیننے کی ناکام کوشش کررہا ہے جس پر ٹینس اسٹار نے مسکراتے ہوئے اس کو تھپڑ دے مارا ہے۔ثانیہ مرزا کی ویڈیو کو مداحوں نے بھی بہت پسند کیا ہے۔