حلیمہ سلطان پشاورزلمی میں جلوے دکھائیں گی؟

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 سپورٹس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے اسرا بلگیچ کو ٹیم کا حصہ بنانے سے متعلق مبہم پوسٹس کے بعد اب اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔گزشتہ برس جولائی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی ممکنہ طور پر ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرے گی۔یہ خبریں اس وقت عروج پر پہنچیں جب پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں سے سوال کیا تھا کہ کیا ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ (حلیمہ سلطان) اسرا بلگیچ کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا جائے؟جس پر مداحوں نے حامی بھرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ترک اداکارہ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا جائے۔اس کے بعد اسرا بلگیچ نے جولائی 2020 میں ہی اپنی مختصر ٹوئٹ میں جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اس ضمن میں جلد خوشخبری سنائیں گی۔اس کے علاوہ حال ہی میں اسرا بلگیچ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پشاور کی عمارت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے پھولوں کا شہر قرار دیا تھا تو چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ وہ پاکستان آ چکی ہیں۔تاہم اسرا بلگیچ کے پاکستان آنے کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں کہ وہ ممکنہ طور پر پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بننے جا رہی ہیں، اسی وجہ سے ہی انہوں نے پشاور کو پھولوں کا شہر قرار دیا۔