کوہلی کا برا ٹائم جاری،ایک اور اعزاز سے محروم

urduwebnews 20 Nov, 2021 سپورٹس

نیوزی لینڈ کے بیٹر مارٹن گپٹل بھارتی سر زمین پر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ مارٹن گپٹل نے 111 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میچز میں 3 ہزار 248 رنز بنالیے ہیں جو کہ مینز ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل میں کسی بھی بیٹر کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ان سے قبل یہ اعزاز بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 95 میچز میں 3 ہزار 227 رنز اسکور کیے ہیں۔