مشکوک افراد سے دور رہیں،سوشل میڈیا کا محدود استعمال کریں،گرین شرٹس کو ہدایت

urduwebnews 14 Oct, 2021 سپورٹس

کراچی(اردو ویب نیوز)مشکوک افراد کی دسترس سے دور رکھنے کیلیے پاکستانی کرکٹرز کو ورلڈکپ میں سوشل میڈیا کے محدود استعمال کی ہدایت مل گئی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا17 اکتوبر سے آغازہو رہا ہے، میچز عمان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے،پاکستان کا سفر24 تاریخ کو بھارت کیخلاف سپر 12 میچ سے شروع ہوگا۔