ملتان کو شکست،بہاول پور انٹر کالجیٹ ہاکی کا چیمپئن بن گیا

urduwebnews 12 Oct, 2021 سپورٹس

ملتان (اردو ویب نیوز) ملتان میں انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل ملتان اور بہاولپور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے کانٹے دار مقابلے کے بعد بہاولپور کی ٹیم نے جیت لیا۔ ملتان میں انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی پنجاب کے مختلف کالجز کی گیارہ ٹیموں نے حصہ لیا تاہم فائنل میچ ملتان اور بہاولپور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہی عمدہ کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے کھیل کے پہلے ہاف میں کانٹے دار مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا لیکن دوسرے ہاف میں بہاولپور کی ٹیم نے مزید ایک گول کر کے میدان مار لیا۔