ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈی آر ایس ڈیبیو،پلیئرز کو امپائرز کے فیصلے چیلنج کرنے کا اختیار

urduwebnews 11 Oct, 2021 سپورٹس

دبئی(اردو ویب نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی ڈی آر ایس ڈیبیو کے لیے تیار ہے جب کہ مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں بھی پلیئرز کو اب امپائرز کے فیصلے چیلنج کرنے کا اختیار ہوگا۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار ڈسیشن ریویو سسٹم ڈی آر ایس کا استعمال ہوگا، آئی سی سی نے میگا ایونٹ کیلیے سسٹم کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے، ٹورنامنٹ کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان میں ابتدائی راؤنڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ باقی مقابلے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔