انگلینڈ کے پانچ فٹبالرز کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

urduwebnews 04 Oct, 2021 سپورٹس

لندن(اردو ویب نیوز)انگلینڈ کے پانچ فٹبالرز نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد ان کی آئندہ سال قطر میں شیڈول ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمویت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم کے تین اراکین نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ خود کو اتنا صحت مند تصور کرتے ہیں کہ انہیں وائرس متاثر نہیں کر سکتا۔ کچھ کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر اپنی بیویوں یا گرل فرینڈ کے دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ وہ ویکسین کے خلاف ہیں جبکہ ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اتنے کم عمر ہیں کہ ان پر وائرس اثر نہیں کر سکتا۔یہ انگلینڈ کے کوچ گیرتھ ساؤتھ گیٹ کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔