کشمیرپریمیئرلیگ کا ترانہ “کھیلوآزادی سے “ جاری کردیاگیا

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 سپورٹس

لاہور:کشمیرپریمیئرلیگ کا ترانہ “کھیلوآزادی سے “ جاری کردیا گیا ہے جس میں سٹارز کی ایک بڑی تعداد ایک ساتھ جلوہ گرہوئی ہے۔کشمیر لیگ کا ترانہ “کھیلوآزادی سے“جاری کر دیا گیا، کے پی ایل کا ترانہ بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی گانے میں شوبز اور سپورٹس سٹارز کی ایک بڑی تعداد ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے۔ پاکستان کے اسپورٹس ہیرو وسیم اکرم نے بھی کشمیرپریمیئر لیگ میں نائب صدر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کر لی ہے۔ کشمیر پریمیئرلیگ کے لئے وسیم اکرم کی شمولیت اہم ثابت ہوگی۔ سابقہ کرکٹ لیجنڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ اور آزادی ترانہ کا حصہ بننے پر خوشی اور جوش وخروش کا اظہار کیا ہے۔