ممبئی:چنئی ٹیسٹ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے چہرے کے مزاحیہ تاثرات پر سیکڑوں میمز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔گزشتہ روز بھارتی ریاست چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ کے دوران سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے چہرے کے مزاحیہ تاثرات کیمرے نے محفوظ کر لیے جس پر اب خوب میمز بنائی جا رہی ہیں۔