پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں کون کون شامل ہے؟

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 سپورٹس

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بڑے نام شامل ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز،بازید خان،ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔ان کے علاوہ ڈومنک کارک، ڈیوڈگاور، سائمن ڈول، پومی بانگوا ثنا میر،عروج ممتاز، رمیز راجہ، سکندربخت اور زینب عباس بھی پینل کاحصہ ہیں۔پی ایس ایل کے سیزن چھ کے دوران اردو کمنٹری کی ذمہ داریاں طارق سعید، سکندر بخت اور دیگر نبھائیں گے۔