چولستان جیپ ریلی کے آخری روزٹریک پرالمناک حادثہ پیش آگیا

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 سپورٹس

بہاولپور:6ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے آخری روز ٹریک پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیاجس میں ایک 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔چولستان ڈیزرٹ ریلی کے دوران حادثے میں جاں بحق نوجوان کا نام محمد اعجاز بتایا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ پریپئرڈ کیٹگری ریس کے آخری روز پیش آیا۔مبینہ طور پر ریس میں شامل گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی موت واقع ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ روہی چولستان کے علاقے کمال والا ٹوبھہ پر پیش آیا۔مقامی نمبردار کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق چولستان کے چک 136 ڈی بی سے تھا۔