پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں کون پرفارم کرے گا،پوسٹر شیئر

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 سپورٹس

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کی افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم ، عمران خان اور حمائمہ ملک بھی پرفارم کریں گی۔پاکستان سپر لیگ نے اپنے ٹویٹر پیج پر پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تقریب میں نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز کے علاوہ عاطف اسلم ، عمران خان اور حمائمہ ملک بھی پرفارم کریں گی۔ پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ تقریب میں علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے لیکن انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس میں پرفارم نہیں کریں گے۔ یاد رہے تقریب 20 فروری کو ہوگی۔