کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےاعظم خان نے 32 کلووزن کس لیے کم کیا؟

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 سپورٹس

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ فٹنس بہتر کرنے کے لیے کافی کام کر رہا ہوں اور اسی کیلئے 32 کلو وزن کم کیا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ قومی ٹیم کے لیے درکار فٹنس معیار پر پورا اتروں، وزن 140 کلو سے کم کرکے 108 کلو گرام پر لے کر آیا ہوں ، اپنا وزن تقریباً 32 کلو کم کیا ہے۔