پاکستانی کوہ پیما اسدمیمن نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 سپورٹس

تنزانیہ:پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے افریقا کی بلند ترین ماؤنٹ کلیمنجارو کو 14 گھنٹے میں سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔اسد علی میمن واحد ایشیائی اور پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے 14 گھنٹے میں 5895 میٹر بلند اس چوٹی کو سر کیا جب کہ کوہ پیماؤں کو یہ چوٹی سر کرنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔