فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

urduwebnews 03 May, 2021 سپورٹس

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے سابق سٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی۔ حکام کی جانب سے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلیے ایک میڈیکل بورڈ کا تقرر کیا گیا تھا جس نے اپنی رپورٹ تیار کر لی، اس میں کہا گیا کہ میراڈونا کی میڈیکل ٹیم نے دیکھ بھال میں غفلت کا مظاہرہ کیا، ان کی حالت موت سے 12 گھٹے قبل خراب ہوگئی تھی مگر مناسب انداز میں نگرانی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔