پاکستان کا ٹی 20 میں بھی فاتحانہ آغاز

Muhammad Dastagir 10 Apr, 2021 سپورٹس

جوہانسبرگ:پاکستان نے محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی20 میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنانے میں کامیاب پاکستان کی ٹیم نے ایک گیند قبل ہی ہدف تک رسائی حاصل کر کے میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔۔ جوہانسبرگ میں اوپنرز نے اننگز کا آغاز کیا تو جنوبی افریقہ کو 31 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد محمد نواز نے 24 رنز بنانے والے جینمن ملان کو چلتا کردیا۔ پہلا میچ کھیلنے والے ویہان لوبے کچھ خاص تاثر قائم کرنے میں ناکام رہے اور 4 رنز بنانے والے حسن علی کی وکٹ بن گئے۔