جنوبی افریقاکوتیسرے ون ڈے میں شکست،سیریزپاکستان کے نام

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 سپورٹس

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فتح حاصل کر لی۔ سنچورین میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقی کپتان کا فیصلہ پاکستان کے لیے سودمند ثابت ہوا اور دونوں اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا۔اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 112 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم امام الحق 57 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم کریز پر آئے اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹیم کے 200 رنز مکمل کرائے۔ فخر زمان نے ایک بار پھر شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی، جس کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان چند منٹ ہی وکٹ پر ٹِک پائے اور صرف 2 رنز کا اضافہ کرکے 214 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔یچ کے آخری اوور میں شاہین نے ڈیرل ڈپاویلن کو آؤٹ کرکے پاکستان کو میچ اور سیریز میں فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز 34 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی تین اور حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں فتح کی بدولت پاکستان نے تین میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ فخر زمان کے نام رہا۔