مومنہ اور بلال سعید کے گانے "باری" کا 10 کروڑ ویوز کا ریکارڈ

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 شوبز

لاہور: گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے گانے "باری"نے 10 کروڑ ویوز کا ریکارڈبنا لیا۔رپورٹ کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے نومبر 2019 میں اپنا پہلا گانا باری ریلیز کیا تھا جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے تھے اور اب اس گانے نے ایک اور نیا ریکارڈ بنایا ہے اسے اب تک یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔گانے کی ویڈیو میں بلال اور مومنہ کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا تھا جبکہ اس کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی تھی۔