ماہرہ نے مہوش کو ڈانس کی ماہرقراردیدیا

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 شوبز

کراچی: پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو بہترین ڈانسر قراردے دیا۔ ماہرہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شوبز انڈسٹری میں مہوش حایات بہترین ڈانسر ہیں جبکہ اقرا عزیز اور سجل علی اچھی اداکارہ ہیں۔۔ میرا اب بھی اچھی ڈانسر ہیں، اگر آپ نے گانے ’ اک پل‘ پر ان کا رقص دیکھا تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ میرا کتنی اچھی ڈانسر ہیں۔انہوں نے کہا کہ لالی وڈ کی اداکارہ ریما، ریشم اور نور بھی بہترین ڈانسرز ہیں ۔ پسندیدہ اداکاراؤں سے متعلق سوال پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اداکاری کی جانب آئیں تو ہمارے پاس بہترین اداکارائیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اقرا اور سجل کا کام پسند ہے ،خواتین اداکاراؤں میں سب ہی اپنا کام بہت اچھے سے کررہی ہیں۔