کھاڈی کی فربہ خواتین کیلئے فربہ ماڈل کے ذریعے تشہیر

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 شوبز

فیشن برانڈ ’کھاڈی‘ نے پہلی بار فربہ خواتین کے لیے نئی ملبوسات متعارف کراتے ہوئے اپنی تشہیری مہم میں بھی فربہ ماڈل کو شامل کیا ہے، جس وجہ سے اس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ ’کھاڈی‘ نے فربہ خواتین کے لیے نئی ملبوسات متعارف کراتے ہوئے اضافی وزن کی حامل ماڈل کو بھی تشہیری مہم میں پیش کیا۔ ’کھاڈی‘ نے جہاں پہلی بار اپنی تشہیری مہم میں فربہ ماڈل کو پیش کیا، وہیں کلاتھنگ برانڈ نے مذکورہ ماڈل کو سلم و سمارٹ ماڈل کے ساتھ بھی ملبوسات کی تشہیر میں دکھایا۔اگرچہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑے کلاتھنگ برانڈ کی جانب سے فربہ ماڈل کو تشہیری مہم میں پیش کیا گیا، تاہم اس سے قبل بھی فیشن برانڈز ملبوسات کی تشہیر کے لیے گہری رنگت سمیت زائد العمر خواتین کو بھی پیش کرتے رہے ہیں۔