معروف بھارتی اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 شوبز

ممبئی کی عدالت نے بھارت کے معروف شاعر جاوید اختر کی شکایت پر اداکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جاوید اختر نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرہ کیا تھا، جس کے بعد ممبئی کی عدالت نے اداکارہ اس سلسلے میں طلب کیا تھا تاہم اداکارہ عدلت میں پیش نہیں ہوئ۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اندھیری میٹروپولٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے یکم فروری کو جاری سمن میں کنگنا رناوت کو یکم مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔تاہم اداکارہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد مجسٹریٹ آر آر خان نے کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔ کنگنا رناوت کے وکیل، ایڈووکیٹ رضوان صدیقی نے عدالت میں کہا کہ کنگنا کے خلاف طلبی کا سمن اور قانونی کارروائی، قانونی طریقہ کار پر عمل کیے گئے بغیر کی گئی۔