بیٹاشوبزمیں آیانہیں،حوصلہ شکنی شروع ہوگئی:نعمان اعجاز

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 شوبز

کراچی: اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں کو اقربا پروری کا مطلب نہیں معلوم، میرا بیٹا ابھی شوبز میں آیا نہیں اور اس کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔ پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کرنے والے مشہوراداکار نے ایک انٹرویو کے دوران عوام سے گلہ کیا کہ اقربا پروری پر بات کرنے والے یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ ہم جس شعبے میں ہیں یہاں پرچی نہیں چلتی، ہمارے لوگوں کو اقربا پروری کا مطلب نہیں معلوم ہے، میرا بیٹا ابھی شوبز میں آیا نہیں اوراس کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے، پہلے اسے کام کرنے تو دیا جائے، اگر پسند آجائے تو ٹھیک، اور نہ پسند آئے تو بات ہی ختم۔داکار نے کہا کہ جب ان کے بیٹے نے خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ میدان ہے آجاﺅ کام کرو،اگر اچھا کرو گے تو چلتے رہوگے نہیں تو گھر بیٹھ جاﺅ گے۔ اگراقربا پروری چلتی ہوتی تو آج ہرفنکار کا بچہ کامیاب ہوتا۔ جہاں اقربا پروری چلتی ہے وہاں توتنقید کرنے والوں کو جرات نہیں ہوتی کہ وہ کچھ بول سکیں۔