اداکارہ منال خان نے سیلفی لینے کاطریقہ بتادیا

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 شوبز

لاہور:اداکارہ منال خان نے سیلفی لینے کاطریقہ بتادیا۔ سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیلفی شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سیلفی کس طرح سے لیتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ منال خان کی بہترین اداکاری کے تو سب ہی معترف ہیں، جہاں وہ ہزاروں دلوں میں گھر کئے ہوئے ہیں وہیں اُن کے سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں میں فالوورز موجود ہیں۔ منال خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی سیلفی شیئر کی اور ساتھ میں مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ سیلفی کیسے لیتی ہیں۔منال خان کا اپنی سیلفی کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ‘وہ سنجیدہ موڈ میں سیلفی لیتی ہیں۔