کراچی کے کھانے بھارت سے بہتر

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 شوبز

ممبئی: بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی کے ’کھانوں‘ کوبھارت سمیت پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دیدیا۔ بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ متعدد بار پاکستان آچکی ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت لاہور میں گزرتا ہے لیکن کبھی کبھار اداکارہ کراچی میں اپنے دوستوں کے گھر بھی رک جاتی ہیں، بالخصوص علی عظمت سے تو پوجا بھٹ کی خاص دوستی ہے اور جب بھی پاکستان آتی ہیں تو علی عظمت سے ضرور ملاقات ہوتی ہے۔مائیکرو بلاگننگ سائٹ ٹوئٹر پر پوجا بھٹ کے ایک مداح نے لکھا کہ بغیر کسی تنازع کہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ کراچی کھانوں کے معاملے میں پورے پاکستان کا چیمپیئن ہے لہذا اس پر بحث نہ کی جائے، اس بات پر پروڈیوسر فیصل رفیع نے کہا کہ کراچی کے کھانے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں لاجواب ہیں۔