دوخان فلم ”پٹھان“ میں ایک ساتھ دکھائی دینگے

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 شوبز

ممبئی:بالی وڈ کے دبنگ خان ایک بار پھر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم میں دکھائی دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں فلم ' زیرو' کے بعد سے شاہ رخ خان کی کوئی فلم نہیں آئی تاہم ان دنوں وہ اپنی نئی آنے والی ایکشن فلم 'پٹھان' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے اور یہ فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اہم بات یہ ہے کہ اس فلم میں سلمان خان بھی مہمان اداکار کے طور پر دکھائی دیں گے۔ دونوں اداکار آخری بار 2017 میں ایک ساتھ فلم میں دیکھے گئے تھے جب شاہ رخ سلمان کی فلم ' ٹیوب لائٹ' میں مہمان اداکار کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم 'پٹھان' میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے اور وہ اپنی فلم 'ٹائیگر' کا ہی کردار ادا کرتے ہوئے جاسوس بنے شاہ رخ خان کی مدد کرتے دکھائی دیں گے۔