جنت مرزاکوجنگل میں درخت پررہنے کی خواہش

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 شوبز

پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے خوابوں کے گھر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔ مذکورہ انسٹا اسٹوریز میں سے ایک اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنی ایک دلکش ویڈیو بھی شیئر کی۔انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا درخت پر بنے خوبصورت ’ٹری ہاؤس‘ میں موجود ہیں۔ جنت مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرا خواب ہے کہ کسی جنگل میں میرا اپنا ایک ذاتی ٹری ہاؤس ہو۔‘واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔ بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔