سری دیوی نےخط میں بیٹی جھانوی کپورکوکیاپیغام دیاتھا؟

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 شوبز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور تیسری برسی کے موقع پر والدہ سری دیوی کا ہاتھ سے لکھا خط منظر عام پر لے آئیں۔ جھانوی کپور اپنی والدہ سری دیوی کی تیسری برسی کے موقع اُن کے ہاتھ کا لکھا خط منظر عام پر لائی ہیں جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے لئے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔خط میں سری دیوی نے جھانوی کے لئے لکھا کہ ’ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، آپ میری دنیا کی سب سے بہترین بیٹی ہو‘۔ والدہ کے ہاتھ سے لکھے خط پر اُن کی بیٹی نے بھی افسردگی کے ساتھ لکھا کہ وہ اپنی والدہ کو یاد کرتی ہیں۔دوسری جانب بونی کپور نے بھی اپنی اہلیہ سری دیوی کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی میری سوچوں میں زندہ ہیں اور وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں۔ایسا کوئی دن نہیں ہوتا کہ وہ میرے ساتھ نہ ہوں۔واضح رہے کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی 24 فروری 2018 کودبئی کے ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں جسے ایک حادثاتی موت قرار دیا جاتا ہے۔