دوگروپوں میں تصادم،معروف بالی ووڈاداکارگرفتار؟

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 شوبز

بھارتی ریاست اترپردیش میں دو گروپوں کے درمیان تنازع ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا، حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک ایسا شخص بھی ہے جسے بالی ووڈ اداکاربومن ایرانی سے تشبیہ دی جارہی ہے۔ولیس نے 20 منٹ گزرنے کے بعد مشتعل افراد کے خلاف ایکشن لیا، جس کے بعد اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور وہاں سے 8 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا۔پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران 12 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے حراست میں لیے گئے ملزمان کی تصاویر شیئر کیں تو انہیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے کیونکہ گرفتار ہونے والے لوگوں میں سے ایک شخص ایسا بھی تھا جو بالی ووڈ اداکار کا ہم شکل معلوم ہورہا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع باغ پت میں واقع اتی تی مارکیٹ میں اسٹال لگانے کے معاملے پر دو پتھارے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا جو بڑھ کر خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف ڈنڈوں، سریے کا آزادنہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس نے حراست میں لیے گئے ملزمان کی تصاویر شیئر کیں تو انہیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے کیونکہ گرفتار ہونے والے لوگوں میں سے ایک شخص ایسا بھی تھا جو بالی ووڈ اداکار کا ہم شکل معلوم ہورہا تھا۔انٹرنیٹ صارفین میں سے کچھ نے حراست میں لیے گئے شخص کو معروف سائنس دان آئن اسٹائن قرار دیا تو کچھ نے بالی ووڈ فلم تھری ایڈیٹس میں وائرس کا کردار ادا کرنے والے بومن ایرانی سے تشبیہ دی۔