آئٹم نمبربھارت کاہے،پاکستان جیسے اسلامی ملک کیلئے نہیں بنا:اریبہ حبیب

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 شوبز

لاہور:اداکارہ اریبہ حبیب کا آئٹم نمبر سانگ سے متعلق کہنا ہے کہ ‘آئٹم نمبر’نام ہی غلط ہے اور یہ پاکستان جیسے مسلم ملک کیلئے بنا ہی نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر 1.5 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے ایک انٹرویو میں آئٹم نمبر سانگز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ آئٹم سانگز بھارت جیسے ملک میں ہی بننا شروع ہوئے ہیں اور یہ بھارتی عوام کیلئے ہی بنے ہیں، اُنہیں فلموں میں مسالا چاہیے ہوتا ہے ، ڈانس، میوزک اور ڈرامہ بھارتیوں کی روایت میں شامل ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ‘کیوں کہ ہم مسلمان ہیں اسی لیے ہم ایسی چیزیں پسند نہیں کرتے ، ہم اسے برا سمجھتے ہیں، ہمارے 90 فیصد ڈرامہ شائقین مڈل کلاس ہیں جنہیں یہ سب پسند نہیں آتا۔