ڈراما سیریل 'دل ناامید تو نہیں' کے موادپرپیمرانے نوٹس لے لیا

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 شوبز

اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ڈراما سیریل 'دل ناامید تو نہیں' میں نشر کیا جانے والا مواد ضابطہ اخلاق کے مطابق بنانے کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے پیمرا سے جاری مختصر اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی چینل ٹی وی کو ڈراما سیریل 'دل ناامید تو نہیں' میں نشر کیا جانے والے مواد کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔ پیمرا نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کو سینسر کا معیار پیمرا قوانین کے عین مطابق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی وی ون کی انتظامیہ کو 5 دن میں ڈراما سیریل کا مواد ضابطہ اخلاق کے مطابق بنانے اور ایڈیٹوریل بورڈ سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔